Chapter 1 – States of Matter and Phase Changes
باب 1 – مادہ کی حالتیں اور تغیر حالت
Introduction | تعارف
Chemistry is the study of matter, its properties, composition and changes. Matter exists in three primary states: solid, liquid and gas.
کیمسٹری مادہ، اس کی خصوصیات، ترکیب اور تبدیلیوں کا مطالعہ ہے۔ مادہ تین بنیادی حالتوں میں پایا جاتا ہے: ٹھوس، مائع اور گیس۔
Solids | ٹھوس
- Definite shape and fixed volume
- Particles closely packed
- Very strong intermolecular forces
- Not easily compressible
- مقررہ شکل اور حجم
- ذرّات قریب قریب ہوتے ہیں
- بین الجزی قوتیں بہت مضبوط ہوتی ہیں
- آسانی سے دبائے نہیں جا سکتے
Liquids | مائع
- No definite shape but fixed volume
- Particles can move freely
- Moderate intermolecular forces
- Not easily compressible
- مقررہ شکل نہیں لیکن حجم مقرر ہوتا ہے
- ذرّات حرکت کر سکتے ہیں
- بین الجزی قوتیں درمیانی ہوتی ہیں
- آسانی سے دبائے نہیں جا سکتے
Gases | گیسیں
- No definite shape and no fixed volume
- Particles are far apart
- Very weak intermolecular forces
- Highly compressible
- نہ شکل مقرر نہ حجم مقرر
- ذرّات ایک دوسرے سے دور ہوتے ہیں
- بین الجزی قوتیں بہت کمزور ہوتی ہیں
- آسانی سے دبائی جا سکتی ہیں
Plasma | پلازما
Plasma is a partially ionized gas containing ions and electrons. Example: Lightning and welding arcs.
پلازما جزوی طور پر آئنائزڈ گیس ہوتی ہے جس میں آئن اور الیکٹران موجود ہوتے ہیں۔ مثال: بجلی کی کڑک اور ویلڈنگ۔
Elements | عناصر
A pure substance made of only one type of atom.
ایسا خالص مادہ جو صرف ایک قسم کے ایٹم پر مشتمل ہو۔
Compounds | مرکبات
Formed when two or more elements chemically combine in a fixed ratio. Example: NaCl, H₂O.
جب دو یا زیادہ عناصر کیمیائی طور پر مقررہ تناسب میں ملتے ہیں تو مرکب بنتا ہے۔ مثال: NaCl، H₂O۔
Mixtures | آمیزے
A physical combination of two or more substances. Types: Homogeneous and Heterogeneous.
دو یا زیادہ مادّوں کا طبعی ملاپ آمیزہ کہلاتا ہے۔ اقسام: ہم جنس اور غیر ہم جنس۔
Allotropy | ہم شکلی
The existence of an element in more than one structural form. Example: Diamond and Graphite (Carbon).
کسی عنصر کا ایک سے زیادہ ساختی شکلوں میں پایا جانا ہم شکلی کہلاتا ہے۔ مثال: ہیرہ اور گریفائٹ (کاربن)۔
Solution, Colloid and Suspension | محلول، معلق اور سسپنشن
Solution: Homogeneous mixture. Colloid: Particles do not settle down. Suspension: Particles settle down and can be filtered.
محلول: ہم جنس آمیزہ۔ معلق محلول: ذرّات بیٹھتے نہیں۔ سسپنشن: ذرّات بیٹھ جاتے ہیں اور فلٹر ہو سکتے ہیں۔
