Chapter 1 – States of Matter and Phase Changes

باب 1 – مادہ کی حالتیں اور تغیر حالت

Introduction | تعارف

Chemistry is the study of matter, its properties, composition and changes. Matter exists in three primary states: solid, liquid and gas.

کیمسٹری مادہ، اس کی خصوصیات، ترکیب اور تبدیلیوں کا مطالعہ ہے۔ مادہ تین بنیادی حالتوں میں پایا جاتا ہے: ٹھوس، مائع اور گیس۔

Solids | ٹھوس

  • Definite shape and fixed volume
  • Particles closely packed
  • Very strong intermolecular forces
  • Not easily compressible
  • مقررہ شکل اور حجم
  • ذرّات قریب قریب ہوتے ہیں
  • بین الجزی قوتیں بہت مضبوط ہوتی ہیں
  • آسانی سے دبائے نہیں جا سکتے

Liquids | مائع

  • No definite shape but fixed volume
  • Particles can move freely
  • Moderate intermolecular forces
  • Not easily compressible
  • مقررہ شکل نہیں لیکن حجم مقرر ہوتا ہے
  • ذرّات حرکت کر سکتے ہیں
  • بین الجزی قوتیں درمیانی ہوتی ہیں
  • آسانی سے دبائے نہیں جا سکتے

Gases | گیسیں

  • No definite shape and no fixed volume
  • Particles are far apart
  • Very weak intermolecular forces
  • Highly compressible
  • نہ شکل مقرر نہ حجم مقرر
  • ذرّات ایک دوسرے سے دور ہوتے ہیں
  • بین الجزی قوتیں بہت کمزور ہوتی ہیں
  • آسانی سے دبائی جا سکتی ہیں

Plasma | پلازما

Plasma is a partially ionized gas containing ions and electrons. Example: Lightning and welding arcs.

پلازما جزوی طور پر آئنائزڈ گیس ہوتی ہے جس میں آئن اور الیکٹران موجود ہوتے ہیں۔ مثال: بجلی کی کڑک اور ویلڈنگ۔

Elements | عناصر

A pure substance made of only one type of atom.

ایسا خالص مادہ جو صرف ایک قسم کے ایٹم پر مشتمل ہو۔

Compounds | مرکبات

Formed when two or more elements chemically combine in a fixed ratio. Example: NaCl, H₂O.

جب دو یا زیادہ عناصر کیمیائی طور پر مقررہ تناسب میں ملتے ہیں تو مرکب بنتا ہے۔ مثال: NaCl، H₂O۔

Mixtures | آمیزے

A physical combination of two or more substances. Types: Homogeneous and Heterogeneous.

دو یا زیادہ مادّوں کا طبعی ملاپ آمیزہ کہلاتا ہے۔ اقسام: ہم جنس اور غیر ہم جنس۔

Allotropy | ہم شکلی

The existence of an element in more than one structural form. Example: Diamond and Graphite (Carbon).

کسی عنصر کا ایک سے زیادہ ساختی شکلوں میں پایا جانا ہم شکلی کہلاتا ہے۔ مثال: ہیرہ اور گریفائٹ (کاربن)۔

Solution, Colloid and Suspension | محلول، معلق اور سسپنشن

Solution: Homogeneous mixture. Colloid: Particles do not settle down. Suspension: Particles settle down and can be filtered.

محلول: ہم جنس آمیزہ۔ معلق محلول: ذرّات بیٹھتے نہیں۔ سسپنشن: ذرّات بیٹھ جاتے ہیں اور فلٹر ہو سکتے ہیں۔